Shahbaz, Hamza and Rana Sanaullah will be put in jail and put in jails: Imran Khan |
عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو جیلوں میں ڈالیں گے اور ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔
چارسدہ (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ان تینوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈالیں گے اور ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔
چارسدہ میں ورکرز کنویشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک تصویر آئی ہے جس میں ایک پاکستانی وفد اسرائیل گیا اور وفد میں ایک پاکستان ٹیلی ویژن کا تنخواہ دار بھی شامل تھا، جب امریکا کے غلام حکومت کریں گے تو ہر وہ کام کریں گے جو واشنگٹن کہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت روس سے سستا تیل نہیں خریدے گی اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خون کا سودا کرے گی، آئی ایم ایف سے حکم ملا توحکومت نے پٹرول کی قیمتوں کو بڑھایا۔
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں، قوم کرپٹ لوگ اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلے گی، حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین پر 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز استعمال کیے اس کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے، یہ وہ قوم ہے جس نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور احتجاج کرنے کا اپنا حق مانگیں گے، جو اب ہم نکلیں گے کوئی اس کے سامنے کھڑا نہیں ہو گا کیونکہ کسی صورت ان امریکی غلاموں اور چوروں کو قبول نہیں کریں گے۔
0 تبصرے