Karan Johar gave credit to Abrar-ul-Haq for 'Nach Punjaban Nach
Karan Johar gave credit to Abrar-ul-Haq for 'Nach Punjaban Nach


بھارتی فلمساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم جگ جگ جیو میں شامل کیے گئے پاکستانی گانے ’’نچ پنجابن نچ‘‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا۔




 ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی فلمساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم جگ جگ جیو میں شامل کیے گئے پاکستانی گانے ’’نچ پنجابن نچ‘‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں ابرار الحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

بھارتی فلم کا ٹریلر کچھ دنوں پہلے ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے بھارتی فلم میں اپنا مشہور گانا کاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر اظہارِ برہمی کیا تھا جبکہ انہوں ٹویٹ کرتے ہوئے کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں‘‘۔